Basic Computer in Urdu
Chapter No 1
Electronic Data Processing
(E.D.P)
After
completing this lesson, a student will be able to.
1.1.
Describe Electronics data
processing and related terms
1.2.
Explain computer and its types.
1.3.
Describe Computer various generation.
1.4.
Explain Block Diagram of
computer.
1.5.
State the terms such as BIT,
Byte, RAM & ROM.
1.6.
Identify input & output
devices
1.7.
Describe secondary storage
devices
1.8.
Explain types of software’s
1.9.
Explain programming languages
1.10.
Explain application of computers
in different fields
1.11.
Explain Use of Engineering, Education
& business.
1.
سوال:الیکٹرونکس ڈیٹا پروسینگ سے کیا مراد ہے۔ ڈیٹا ،ڈیٹا کی اقسام ،انفارمیشن،ہارڈوئیر اور سافٹ
وئیر کی تعریف کریں۔
جواب۔الیکٹرونکس ڈیٹا پروسینگ۔
الیکٹرونکس ڈیٹا پروسیسنگ کو مختصراً EDP بھی کہا جاتا ہے یہ ٹرم آٹو میٹک انفارمیشن پروسیسنگ کے لئے
استعمال ہوتی ہے۔یہ کمپیوٹر کو استعمال کر کے ڈیٹا کو منی پولیٹ،ریکارڈ،کلاسیفیکشن
اور سمرئز کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے یا کمپیوٹر ،کلکولیٹر،سرورز اور دوسرے الیکٹرونکس
آلات کو استعمال کر کے ڈیٹا کی پروسیسنگ
کرنا الیکٹرونکس ڈیٹا پروسیسنگ کہلاتی ہے
کمپیوٹر اسکی ایک بہترین مثال ہے
الیکٹرونک ڈیٹا پروسیسنگ ڈیٹا کو تیز اور ایکوریٹ پروسسنگ کرنے کا طریقہ
ہے الیکٹرونک ڈیٹا پراسیسنگ کے کئی طریقے
ہیں جیسا کہ۔
1.1.
ٹائم شیئرنگ۔
اس طریقہ میں کئی نوڈز کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ ہوتے ہیں جنکی
مدد سے سنٹرل کمپیوٹر تک ایسس ہوتی ہے اس میں ایک ملٹی یوزر پروسیسنگ سسٹم ہر یوزر کے لئے ٹائم ایلوکیشن کو کنٹرول کرتا
ہے اور یوزر اسی ٹائم میں ٹاسک کو مکمل کرتا ہے
اگر یوزر اس ٹائم میں ٹاسک ختم نہ کرے تو اسکو ایک اور ٹائم ایلوکیٹ مل
جاتا ہے ۔
1.2.
ریئل ٹائم
پروسیسنگ Real-Time Processing
اس کا مقصد اپ تو ڈیٹ انفارمیشن یوزر کو مہیا کرنا ہوتا
ہے جب کمپیوٹر ڈیٹا کو پروسس کرتا ہے تو یہ اسی وقت رسپانس دیتا ہے ٹرین کی سیٹ اور ائیر لائن سیٹ کی بکنگ اس کی
اچھی مثال ہیں۔اگر سیٹ بُک ہوں تب reservation system سسٹم بکنگ فائلز کو اپ ڈیٹ کر دیتا ہے یہ
فوراً انفارمیشن مہیا کرنے والا سسٹم ہوتا ہے ۔
1.3.آئن لائن پروسیسنگ۔
اس
پروسیسنگ میں ڈیٹا اسی وقت اپ ڈیٹ ہوتا ہے
جب یہ ریسیو ہوتا ہے یہ ڈیٹا نیٹ
ورک ٹرمینل ہو سکتا ہے یا کوئی آن لائن ڈیوائس ہو سکتی ہے آن لائن پروسیسنگ انفارمیشن ریسرچ اور ریکارڈنگ میں استعمال ہوتی
ہے۔
1.4.
ملٹی ٹاسکنگ۔
ملٹی
ٹاسکنگ پروسیسنگ میں ایک وقت میں کئی ٹاسک سر انجام دیئے جاتے ہیں جبکہ کمپیوٹر
ایک ہی استعمال ہوتا ہے ۔یہ نیٹ ورک سرور اور مین فریم کمپیوٹرز پر ممکن ہوتا ہے
اس سسٹم میں کمپیوٹر ایک یا زیادہ خود مختار CPU
پر مشتمل ہو سکتا ہےاس سے ڈیٹا پروسیسنگ فاسٹ ہوتی ہے اس میں مختلف پروسیسرز ایک ہی میموری شیئر کرتے
ہیں اس میں پروسیسر ایک یا زیادہ پروگرام کے مختلف پارٹس سے انفارمیشن لیتا ہے۔
1.5.ملٹی ٹاسکنگ۔
یہ
پروسیسنگ کا اہم فیچر ہے مختلف پروسیسرز کے ساتھ ایک ہی وقت کام کرنا ملٹی ٹاسکنگ
کہلاتا ہے اس میں کئی ٹاسک ایک ہی پروسیسر ریسورس استعمال کرتے ہیں۔
1.6.انٹر ایکٹیو پروسیسنگ۔
یہ
طریقہ تین قسم کے فنگشن پر مشتمل ہوتا ہے
فنگشن کی مندرجہ ذیل اقسام ہوتی ہیں ان میں پیک ڈی ٹیکشن،انٹیگریشن اور
کوائنٹی ٹیشن شامل ہیں۔یہ کمپیوٹر کے ساتھ کام کرنے کا سادہ طریقہ ہے ۔
1.7. بیچ پروسیسنگ۔
یہ
پروسیسنگ کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں ڈیٹا گروپ کی شکل میں آرگنائز کیا جاتا ہے۔
1.8.ڈسٹری بیوٹڈ پروسیسنگ۔
یہ
ریموٹ ورک سٹیشن کے لئے استعمال ہوتا ہے
اور یہ ورک سٹیشن بڑے ورک سٹیشن کے ساتھ جوڑے ہوتے ہیں اس میں کسٹمر بہترین
سروسز حاصل کرتا ہے اس میں فرمز جیوگرافیکل کمپیوٹر میں ڈسٹری بیوٹ
ہوتی ہیں اسکی بہترین مثال ATMs ہیں جو کہ بنکنگ سسٹم سے جوڑے ہوتے ہیں۔
1.9.الیکٹرونکس ڈیٹا پروسیسنگ کی مثالیں۔
1.
یہ ٹیلی کام
کمپنی بل کو کلکولیٹ اور فارمیٹ کرتا
ہے اور استعمال کے مطابق چارجز کلکولیٹ کرنے میں استعمال ہوتا ہے ۔
2.
سکولز میں طالب
علموں کا ریکارڈ رکھنے کےلئے استعمال ہوتا ہے ۔
3.
سُپر مارکیٹ
میں ریکارڈنگ اور ہسپتالوں میں
مریض کی پراگرس کو مانیٹر کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
4.
بنک میں transactions
کو مانیٹر کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
5.
پولیس
ڈیپارٹمنٹ،سائبر کرائم اور کیمیکل میں انٹری کو نوٹ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
6.
لارج آرگنائزیشن
میں انفارمیشن کو اکھٹا کرنے اور ڈیٹا
پروسیسنگ میں استعمال ہوتا ہے۔
7.
آڈیو اور ویڈیو
آلات میں استعمال ہوتا ہے۔بار کوڈ سکینر میں استعمال ہوتا ہے۔
1.10.
کمپیوٹر ہارڈ
وئیر ۔
کمپیوٹر ہارڈ وئیر کمپونینٹ سے مراد
ایسے فیزیکل کمپونینٹ جو مل کر ایک کمپیوٹر سسٹم بناتے ہیں۔کمپیوٹر سسٹم کے ہارڈ وئیر کمپونینٹ کی کلاسفیکشن ان پٹ ڈیوائسسز ،سسٹم یونٹ
،سٹوریج ڈیوائسسز ،آوٹ پٹ ڈیوائسسز اور
میموری کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔ان پٹ /آوٹ
ڈیوائسسز پر مشتمل سسٹم کو کمپیوٹر کہا
جاتا ہے۔
2.
کمپیوٹر
میں ہارڈ وئیر کمپیونینٹ کی مثالیں درجہ
ذیل ہوتی ہیں جیسا کہ
1.
ان پٹ ڈیوائسسز جیسا کہ کی
بورڈ،ماؤس،مائیکروفون وغیرہ۔
2.
آوٹ ڈیوائسسز جیسا کہ پرنٹر،سپیکر
،مانیٹر وغیرہ۔
3.
مین میموری جیسا کہ ریم اور روم۔ان پٹ
ڈیوائسسز (ٹرمینلز ،ٹچ سکرین)۔
4.
سکینڈری میموری( ہارڈ ڈسک،فلاپی ڈسک،کمپیکٹ ڈسک،ٹیپ وغیرہ)
5.
انٹر کنکشن( کیبلز،پورٹس ،بسسز وغیرہ)
6.
نیٹ ورک ڈیوائسسز ( موڈیم،برجز اور
راؤٹر وغیرہ)
2.1.سافٹ وئیر
کمپیوٹر پروگرامز کو سافٹ وئیر کہا جاتا ہے کمپیوٹر پروگرام
انسٹریکشن کے سیٹ پر مشتمل ہوتا ہے جو
کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کوئی فنگشن سر انجام دینا ہے ۔ انسٹریکشن کے
بغیر کمپیوٹر کوئی کام نہیں کر سکتا جب کمپیوٹر کوئی پروگرام استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کمپیوٹر اب
پروگرام کو رن یا executeکر رہا ہے ان کی
دو کیٹیگریز ہوتی ہیں ۔
1.
سسٹم سافٹ وئیر
2.
ایپلی کیشن سافٹ وئیر
2.2.
سسٹم سافٹ
وئیر۔
سسٹم سافٹ وئیر
پروگرام کا ایک مجموعہ ہوتا ہے
دراصل یہی پروگرام کمپیوٹر کا استعمال آسان بناتے ہیں بہت زیادہ تجربہ
رکھنے والے کمپیوٹر پروگرامر ہی سسٹم سافٹ
وئیر بناتے ہیں۔ سسٹم سافٹ وئیر ہارڈ وئیر اور یوزر کے درمیان انٹرفیسنگ کا کا م کرتے ہیں۔انکی کئی
مثالیں جیسا کہ آپریٹنگ سسٹم،یوٹیلیٹی پروگرامز(بیک اپ/ری سٹور) اور ڈرائیوز،انٹر
پریٹر اور کمپائلر وغیرہ سسٹم سافٹ وئیر
کوئی خاص پرابلم کو حل نہیں کرتے بلکہ کمپیوٹر کی مختلف سرگرمیوں کو کنٹرول کرتے
ہیں۔
سسٹم سافٹ وئیر کی مندرجہ ذیل اقسام ہوتی ہیں۔
ü آپریٹنگ سافٹ وئیر۔
ü ڈیوائس ڈرائیو۔
ü یوٹیلیٹی پروگرام۔
ü لینگوئج پروسیسرز۔
2.3.
آپریٹنگ سافٹ
وئیر۔
یہ کمپیوٹر کو بتاتے ہیں کہ اس نے
اپنے کمپونینٹ کس طرح استعمال کرنے ہیں
مثالیں جیسا کہ ونڈو۔macintosh آپریٹنگ سسٹم اور
لیونکس۔آپریٹنگ سسٹم ایک کمپیوٹر کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہارڈ وئیر،ایپلی
کیشن پروگرامز اور یوزر کے درمیان
انٹرپریٹر کا کام کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا سافٹ وئیر ہوتا ہے جو کمپیوٹر کی تمام ایکٹیویٹی کے درمیان کوارڈینیشن اور منیجمنٹ کا کام سر
انجام دیتا ہے آپریٹنگ سافٹ وئیر یوزر کو
سہولت دیتے ہیں جس سے وہ براہ راست
کمپیوٹر ہارڈ وئیر کے ساتھ انٹر ایکٹ کر
کے کمپیوٹر کو آپریٹ کر سکتا ہے مائیکرو کمپیوٹر میں استعمال ہونے والا سب سے مشہور آپریٹنگ سسٹم"
ونڈو" ہے۔آپریٹنگ سسٹم
مندرجہ ذیل ٹاسک سر انجام دیتا ہے ۔
· یہ پروگرام کو میموری میں لوڈ کرتا ہے اور Executeکرتا ہے۔
· یہ ان پٹ ڈیوائسسز /آوٹ پٹ ڈیوائسسز اور سٹوریج ڈیوائسسز کا آپریشن کنٹرول کرتا ہے ۔
· یہ فائل اور فولڈر کو منظم کرتا ہے اور یورز اپنا ایک
اکاؤئنٹ بنا کر پاس ورڈ لگا کر سسٹم کو غیرمتعلقہ یوزر کی رسائی سے بچا سکتا ہے۔
· مختلف سافٹ وئیرانسٹال /ڈیلیٹ کیے جا سکتے ہیں اورہارڈ وئیر فیل ہو جانے کی صورت میں پیغام ڈسپلے کرتی ہے تا کہ اس کو فکس کیا جا سکے۔
2.4.
ایپلی کیشن
سافٹ وئیر۔
یہ سافٹ وئیر کسی خاص ٹاسک کو سر انجام دینے کے لئے بنائے
جاتے ہیں یا یہ یوزر کو آڈیو،ویڈیو یا ملٹی میڈیا تفریخ (انٹرٹینمنٹ) مہیا کرتے
ہیں انکی مندرجہ ذیل کیٹیگریز ہوتی ہیں
جیسا کہ۔
2.5.
پیکیج سافٹ
وئیر۔
یہ off -the shelf پروگرام یا کمپونیٹ کی ایک قسم ہے
یہ سافٹ وئیر یوزر/developer کو سیل کیا جاتے ہیں اسکی مثالیں مائیکروسافٹ ورڈ،مائیکروسافٹ
پاور پوائینٹ،پرسنل oracle وغیرہ۔
1.
مائیکروسافٹ ورڈ:ہر قسم کے ڈاکیومنٹ کو اردو اور
انگلش زبانوں میں تیار کر کے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
2.
مائیکروسافٹ ایکسل :ہر قسم کا حسابی
عمل سر انجام دینے کے لئے بنایا جاتا ہے اس سے کئی قسم پیچیدہ قسم کی کلکولیشن
آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
3.
مائیکروسافٹ پاور پوائینٹ:اس ایپلی کیشن سافٹ
وئیر کی مدد سے پری زینٹیشن بنائی جاتی ہے اور اس کو خاص طور پر ٹیچرز لیکچر دینے
کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔پری زینٹیشن کو ملٹی میڈیا پر رن کیا جا تا ہے۔
4.
آٹو کیڈ:اس سافٹ کی مدد سے ہر طرح کی ڈرائینگ بنائی جا سکتی ہے جیسا
کہ مشینوں کے پارٹس،بلڈنگ کا نقشہ وغیرہ۔
5.
ویب براؤزر: یہ انٹرنیٹ پرمعلومات کو سرچ
کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مائیکروسافٹ ایج ونڈو 10 میں بائی ڈیفالٹ ویب
براؤزر ہے یہ فاسٹ اور محفوظ ہے ۔
المختصراً ۔ مائیکروسافٹ ونڈو 10 ایک
سسٹم/آپریٹنگ سافٹ وئیر ہے جبکہ
مائیکروسافٹ ورڈ ،ایکسل اور پاور پوائنٹ ،ان پیج ایپلی کیشن سافٹ وئیر ہیں۔
3.
سوال:
انفارمیشن سے کیا مراد ہے۔
جواب:انفارمیشن مفید ڈیٹا پر مشتمل ہوتی ہے
کمپیوٹر ڈیٹا وصول کرنے کے بعد جو آوٹ پٹ مہیا کرتا ہے وہی دراصل انفارمیشن
ہوتی ہے انفارمیشن کی ایک خاص شکل ہوتی ہے
اور یہ آرگنائزڈ ہوتی ہے ۔انفارمیشن ڈیٹا کی پروسیسنگ کے بعد ملتی ہے ۔
|
Data |
Processing |
Result (Information) |
||||
|
Sr.No |
Name |
Marks |
Sr.No |
Name |
Marks |
|
|
1 |
Azmat abbas |
80 |
1 |
Muhammad Imran Haider |
96 |
|
|
2 |
Muhammad Imran Haider |
96 |
2 |
Tariq Nadeem |
88 |
|
|
3 |
Qamar Abbas Awan |
85 |
3 |
Qamar Abbas Awan |
85 |
|
|
4 |
Muhammad Ali Waqar |
78 |
4 |
Azmat abbas |
80 |
|
|
5 |
Tariq Nadeem |
88 |
5 |
Muhammad Ali Waqar |
78 |
|
4.
سوال: ڈیٹا کی
تعریف کریں اور اسکی اقسام بیان کریں۔
ڈیٹا ۔ڈیٹا معلومات کے مجموعے کا نام ہے ڈیٹا میں
سے پروسیسنگ کے بعد مفید انفارمیشن حاصل کی جاتی ہے ڈیٹا بے ترتیب اور بے معنی ہوتا ہے مثلاً "عظمت
عباس نے ڈپلومہ کیا ہے تین سالہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی میں" اس مثال میں
دیکھا جا سکتا ہے یہ بے ترتیب ،غیر منظم اور واضع نہیں ہے ۔ڈیٹا سے انفارمیشن اخذ
کی جا تی ہے اگر ڈیٹا نہ ہو انفارمیشن بھی حاصل نہیں کی جا سکتی اگر ڈیٹا کو Content میں نہ بدلا جائے تو یہ
انسان یا کمپیوٹر کے لئے اس کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ کمپیوٹر ڈیٹا کو CPU پروسس کرتا
ہے اور اسکو فائلز اور فولڈرز کی شکل میں کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو سٹور کرتا ہے ۔
4.1.
ڈیٹا کی
مثالیں۔
·
ایک دن میں ٹمپریچر،ہوا اور نمی کا
ریکارڈ ڈیٹا کہلاتا ہے جبکہ موسم میں ٹھنڈک،ہوا اور گرمی کی فیصد مقدار انفارمیشن
کہلاتی ہے ۔
·
کلاس کے اندر سٹو ڈنٹس کے نام کو ڈیٹا
کہا جاتا ہے جبکہ سٹو ڈنٹس کے نام کو انفارمیشن کہا جاتا ہے ۔
·
سٹوڈنٹس کے مارکس کو ڈیٹا کہا جاتا ہے جبکہ مارکس کی فیصد،گریڈ اور پوزیشن کو انفارمیشن
کہا جاتا ہے۔
4.2.
ڈیٹا کی
اقسام۔
ڈیٹا کی کئی اقسام ہوتی ہیں جیساکہ علامتی ڈیٹا،عددی ڈیٹا،حروف تہجی کا ڈیٹا
،آڈیو ڈیٹا ،ویڈیو ڈیٹا،عددی اور حروف تہجی
کا مجموعہ پرمشتمل ڈیٹا۔
4.2.1. عددی ڈیٹا(Number Data)۔
عددی ڈیٹا مثبت،منفی اور اعشاریہ
علامات کے ساتھ اعداد (نمبرز) پر مشتمل ہوتا ہے یہ 0 سے 9 تک نمبر ز پر مشتمل ہوتا ہے ۔
4.2.2. نمیریکل ڈیٹا۔
یہ نمبر کی شکل میں بیان کیا جاتا ہے اسکو quantitative data
ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے یہ نمبر فارم میں اکھٹا کیا جاتا ہے مثال کے طور پر اگر فی میل کلاس کی سٹوڈنٹس کو میل کلاس
سٹوڈنٹس کے ساتھ جمع کیا جائے تو یہ مجموعہ
نمریکل ڈیٹا کو ظاہر کرے گا۔
4.2.3. اقسام۔
اسکی دو اقسام ہوتی ہیں discrete
data شمار ہو جانے والے آئٹم کو ظاہر کرتا ہے جبکہ continuous
data ڈیٹا کی پیمائش کو ظاہر کرتا ہے continuous dataکی
مزید دو اقسام ہوتی ہیں۔
4.2.4. Discrete Data۔
یہ شمار ہو جانے والے آئٹم کو ظاہر کرتا ہے
یہ محدود finite گنتی یا لامحدود infinity گنتی پر مشتمل ہو سکتا ہے مثلاً اگر ایک باسکٹ کو خالی کرنے کے لئے
کتنے کپ کی ضرورت ہو گی یہ محدود کی مثال
ہے جبکہ سمندر کو خالی کرنے کے لئے کتنے کپ کی ضرورت ہو گی یہ لامحدود گنتی کو
ظاہر کرتا ہے۔
4.2.5.
Continuous Data۔
یہ پیمائش کو ظاہر
کرتا ہے یہ real
number line نمبر کے انٹرول پر مشتمل ہوتا ہے مثلاً یونیورسٹی کے گریڈنگ سسٹم میں CGPA
اگر 5 ہو تو 4.50 - 5.00 تک تمام سٹوڈنٹس کی فرسٹ پوزیشن ہو گی جبکہ 3.50 - 4.49 کی رینج میں دوسری پوزیشن جبکہ2.50
- 3.49 تک تیسری پوزیشن ہو گی وغیرہ
مثالیں۔مردم
شماری،ٹمپریچر ،عمر،مارکس گریڈنگ،سالانہ آمدنی،ٹائم،ہائیٹ،آئی کیو اور CGPAوغیرہ Continuous Data کی مثالیں ہیں۔
4.2.6. علامتی ڈیٹا (Symbolic Data)۔
ایسا ڈیٹا مختلف سمبلز پر مشتمل ہوتا ہے جیسا
کہ ٪،()،$،&،#،@
وغیرہ۔
4.2.7. حروف تہجی کا ڈیٹا(Alphabetic
Data)۔
ایسا ڈیٹا جو کہ حروف پر مشتمل
ہو حروف تہجی ڈیٹا کہلاتا ہے یہ (A-Z)پر مشتمل ہوتا ہے
مثلاً Lahore, Sargodha, Multan, Speakers وغیرہ۔
4.2.8. آڈیو ڈیٹا(Audio Data)۔
ایسا ڈیٹا جو کہ آڈیو پر مشتمل ہو
آڈیو ڈیٹا کہلاتا ہے اس میں گانے،قوالیاں،نعتیں
شامل ہوتی ہیں۔
4.2.9. ویڈیو ڈیٹا(Video Data)۔
ایسا ڈیٹا جو کہ ویڈیو پر مشتمل ہو
ویڈیو ڈیٹا کہلاتا ہے اس میں
فلمیں،ڈرامے،لیکچر،انٹرویو وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔
4.2.10.
تصویری ڈیٹا(Image/Graphic Data)۔
ایسا ڈیٹا جو کہ امیج(فوٹو) پر مشتمل
ہو ویڈیو ڈیٹا کہلاتا ہے اس میں مختلف
قسم کے فوٹو ،ڈرائنگ ،نقشے ،گراف،چارٹ وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔
4.2.11.
عددی اور حروف
تہجی کا مجموعہ(Alphanumeric
Data)۔
ایسا ڈیٹا جو کہ اعداد(نمبرز) اور حروف تہجی کا مجموعہ پر مشتمل ہوتا ہے جیسا کہ Street No.510/Aوغیرہ۔
4.2.12.
انفارمیشن اور
ڈیٹا میں فرق۔
فرض کریں آپ کا کمپیوٹر ٹیچر کلاس کے مارکس کی لسٹ بناتا ہے اس میں کوئی خاص ترتیب نہیں ہے اس لئے اسکو
ڈیٹا کہتے ہیں جیسا کہ ٹیبل میں دیکھایا
گیا ہے اب اس ڈیٹا کو کمپیوٹر میں پراسس
کیاجاتا ہے اور کمپیوٹر کو انسٹریکشن دی جاتی ہیں اس عمل کو پروسیسنگ کہا
جاتا ہے جب پروسیسنگ ہو جاتی ہے تو آپ کو انفارمیشن آوٹ پٹ پر ملتی
ہے جس میں ڈیٹا ترتیب میں ہوتا ہے ۔ٹیبل کے مطابق
·
سٹوڈنٹس کے نام اور مارک ڈیٹا ہے
۔
·
سٹوڈنٹس مارکس کو descending order میں ترتیب دینا پروسیسنگ
کہلائے گا اور۔
·
لسٹ کو دوبارہ re-arranged کر کے جس میں سٹوڈنٹس پرفارمینس کو descending order میں ترتیب
دینا سے انفارمیشن ملتی ہے جیسا کہ شکل میں دیکھایا گیا ہے۔
5.
فائل
ایکسٹینشنFile Extenuation سے کیا مراد ہے۔
کمپیوٹر میں فائلز کی مختلف اقسام ہوتی ہیں
ہر ایک کی فائل ایکسٹینشن ہوتی ہے
فائل ایکسٹینشن دراصل کسی بھی فائل کے نام کے آخر میں ڈاٹ کے بعد لکھی ہوئی
ہوتی ہے یہ فائل ایکسٹینشن کسی فائل کی
قسم اور اس کا استعمال بتاتی ہیں اور یہ بتاتی ہیں کہ ان کو اوپن کرنے کے لئے کس
سافٹ وئیر/پروگرام کی ضرورت ہو گی۔
6.
فائل
ایکسٹینشن کی مثالیں۔
1.
اگر کسی فائل کے آخر میں .jpg or .jpeg یا .gif لکھا ہو اہو تو یہ فائل امیج فائل ہو گی۔
2.
اگر کسی فائل کے آخر میں .docx لکھا ہو اہو تو یہ فائل مائکروسافٹ ورڈ ڈاکیومنٹ فائل ہو گی۔
3.
اگر کسی فائل کے آخر میں .mp3
یا .aif لکھا ہو اہو تو یہ فائل آڈیو فائل ہو گی۔
4.
اگر کسی فائل کے آخر میں .mp4 لکھا ہو اہو تو یہ فائل ویڈیو فائل ہو گی۔
5.
اگر کسی فائل کے آخر میں .xlsx لکھا ہو اہو تو یہ فائل مائیکروسافٹ ایکسل فائل ہو گی۔
7.
سوال:
کمپیوٹر کی اقسام بیان کریں۔
8.
کمپیوٹر کا
تعارف۔
لفظ کمپیوٹر" کمپیوٹ" سے نکلا ہے جس کے معنی حساب
لگانے کے ہیں۔آج کل جدید دینا معلومات کے خزانہ سے لیس ہے اور ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ وہ کمپیوٹر کے
بارے میں معلومات حاصل کرے۔کمپیوٹر ایک عام استعمال کی پروگرام ایبل الیکٹرونکس
مشین ہے جو ان پٹ (یوزر) سے ڈیٹا وصول
کرتا ہے اس کو پراسیس کرتا ہے اور آوٹ پٹ
پر نتائج فراہم کرتا ہےاور آئندہ دوبارہ استعمال کے لئے اس کو محفوظ بھی کرتا ہے ۔ ایک خاص کام کے لئے
کمپیوٹر کو ہدایات دی جاتی ہیں اسکو
کمپیوٹر پروگرام کہتے ہیں(پروگرام سے مراد ہدایات کا مجموعہ جو کسی خاص کام کو سر انجام دینے کے لئے کمپیوٹرکو دی جائیں) یہ
ان پٹ پر دی جانے والی ہدایات کے مطابق ہائی سپیڈ کے ساتھ پروسیسنگ کا
عمل مکمل کرتا ہے اور آوٹ پٹ پر انتہائی درست نتائج فراہم کرتا ہے جیسا کہ شکل میں دکھایا گیا ہے ۔
شکل کے مطابق فروٹ
کی مثال ڈیٹا کہ ہے جو کہ مکسر (گرائینڈر)
میں ڈالا جاتا ہے اسکو پروسینگ کہا جاتا ہے مکسر گرائینڈر اسکو جوس میں
کنورٹ کر دیتا ہے یہ رزلٹ ہے اس کو
آوٹ کہا جا تا ہے کمپیوٹر اسی طرح کام
کرتا ہے۔
9.
اینا لاگ
کمپیوٹر۔
اینا لاگ کمپیوٹر اینا لاگ ڈیٹا( وولٹیج , کرنٹ,سپیڈ، ٹائم ،ٹمپریچر
)کی مقداروں کی پیمائش کر کے
پرابلم حل کرتا ہے اوران فزیکل مقداروں کے رزلٹ کومسلسل سٹور کرتا ہے۔ یہ انجیبئرنگ اور سائنسٹیفک ایپلی کیشن میں
استعمال ہوتے ہیں ۔ یہ اینا لاگ ان پٹ
لیتے ہیں اور ڈائیل یا میٹر پر آوٹ پٹ
ڈسپلے کرتے ہیں انکی ایکوریسی کم ہوتی
ہے ۔یہ الیکٹریکل ڈیوائسسز رزسٹر،کپیسٹر
اور ٹرانسسٹر پر مشتمل ہوتا ہے ۔
استعمال:سائنسی
کلکولیشن،انجینئرنگ کلکولیشن،اانڈسٹریل پروسس کنٹرول،سپیس کرافٹ نیوی گیشن اور
ملٹی ٹیکنالوجی میں
مثالیں:تھرمو میٹر،سپیڈو
میٹر اور اینا لاگ کلاک،بیرو میٹر ، بلڈ پریشر اپریٹس اور ریڈار سسٹم۔
10.ڈیجیٹل کمپیوٹر۔
یہ کمپیوٹر ڈیجٹ پر مشتمل ڈیٹا کو
پراسس کرتے ہیں یہ ڈیٹا بائنری شکل 0 یا 1 کی شکل میں ہوتا ہے یہ پراسسنگ کا عمل انتہائی تیز رفتاری سے کرتے ہیں کمپیوٹر
کو ڈیٹا اور انسٹریکشن بائنری 0 یا 1 کی شکل میں ان پٹ ڈیوائس کے تھرو
داخل کی جاتی ہیں کمپیوٹر اس پر پراسسنگ
کا عمل دی جانے والی ہدایات کے مطابق سر انجام دیتا ہے اور کلکولیشن کے رزلٹ مانیٹر یا پرنٹر پر پرنٹ کی جاتی ہیں ۔ڈیجیٹل کمپیوٹر ہائی سپیڈ
کے ساتھ لارج ڈیٹا کو سٹور اور پراسس کرتا ہے ڈیجیٹل
کمپیوٹر کے فراہم کردہ رزلٹ قابل اعتماد اور انتہائی درست ہوتے ہیں۔
مثالیں:جنرل پرپز
کمپیوٹر،پرسنل کمپیوٹر،ڈیجیٹل سکور بورڈ اور ڈیجیٹل گھڑی
11.
ہائبرڈ
کمپیوٹر۔
یہ کمپیوٹر ڈیجیٹل اور اینا لاگ کمپیوٹر کا مجموعہ ہوتا
ہے ان میں دونوں کمپیوٹرز(اینالاگ اور ڈیجیٹل)
کی خصوصیات ہوتی ہیں ہائبرڈ کمپیوٹر
سائنسی ایپلی کیشنز میں استعمال ہوتے ہیں اس کے علاوہ خلائی جہازوں،میزائل سسٹم،سائنسی ریسرچ،
ہسپتالوں اور انڈسٹریل پراسس کنٹرول کو
کنٹرول کرنے میں استعمال ہوتے ہیں یہ اینالاگ
اور ڈیجیٹل دونوں ڈیٹا کو وصول کرتا ہے یہ وائٹل
سائن مانیٹرنگ یونٹ کے طور پر ہسپتالوں میں مریضوں کے اہم ڈیٹا جیسا کہ دل کی دھڑکن،بلڈ پریشر،ٹمپریچر اور سانس وغیرہ کو مانیٹر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور خلائی جہازوں اور میزائل سسٹم
میں استعمال ہوتا ہے۔
12.مین فریم کمپیوٹر ۔
یہ 1940 میں بنائے گئے۔ اپنے لارج سائز ،بہت زیادہ پاور اور بہت مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ بیک وقت ہزاروں یوزر کو ایک ہی وقت میں سپورٹ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ بہت بڑی آرگنائزیشن میں
استعمال ہوتے ہیں یہ ملٹی پل ٹاسک کو بیک وقت سر انجام دیتا ہے یوزر
مین فریم کمپیوٹر تک رسائی ایک
ٹرمینل یا پرسنل کمپیوٹر کے زریعے کرتا ہے
ایک مین فریم کمپیوٹر 16 ملین انسٹرکشن ایگزیکویٹ Execute کر سکتا ہے۔
13.منی کمپیوٹرز۔
یہ 1960 مین متعارف کروائے گئے جب آئی سی بھی متعارف ہو چکی تھی منی کمپیوٹر مین فریم سے
سائز کم لیکن مائیکرو کمپیوٹر سے سائز
میں بڑا ہوتا ہے یہ5 بلین آف انسٹریکشن پر
سکینڈ Execute کر سکتے
ہیں یہ مائیکرو کمپیوٹر سے زیادہ ڈیٹا
پراسس کر سکتے ہیں یہ پی آئی اے،نادرا، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتالوں میں استعمال ہو رہے ہیں جہا ں پر کئی سو یوزر ہوتے ہیں ۔یہ دو یا دو سے زیادہ
پروسیسرز پر مشتمل ہوتے ہیں یہ 4000
یوزر کو مسلسل سروس فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔یہ
سنٹرالائزڈ انفارمیشن سٹور کے لئے سمال اور میڈیم سائز کمپنیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
14.مائیکرو کمپیوٹر۔
مائیکرو کمپیوٹر سمال سائز اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے ہر ایک کی پہنچ میں ہے یہ ان پٹ ڈیوائسسز ،آوٹ
پٹ ڈیوائسسز،سٹوریج ڈیوائسسز میموری اور
پروسیسر پر مشتمل ہوتا ہے ان کا استعمال
گھروں اور دفتروں میں سب سے زیادہ ہوتا ہے
یہ 1970میں جب مائیکرو پروسیسر متعارف ہوا تب متعارف
کروائے گئے۔ مائیکرو کمپیوٹرز کی سٹوریج کپیسٹی اور سپیڈ انتہائی زیادہ ہوتی ہے مائیکرو کمپیوٹر کئی ملین انسٹریکشن پر سکینڈ (MIPS) کو Execute کر تے ہیں
۔ آج کل یہ لیپ ٹاپ،ڈسک ٹاپ اور ٹیبلٹ
کی شکل میں ملتے ہیں چند مشہور کمپنیاں IBM, DELL, HP,
TOSHIBA AND ACER مائیکرو کمپیوٹر بناتی ہیں اسکو پرسنل کمپیوٹر PC بھی کہتے ہیں ۔
15.سُپر کمپیوٹر۔
یہ سب سے تیز ترین کمپیوٹر ہے یہ سائز میں بڑا اور بہت مہنگا ہوتا ہے اسکی سٹوریج کپیسٹی زیادہ
اور کافی مہنگی ہوتی ہے یہ تریلیین انسٹریکشن پر سکینڈ Execute کر سکتا ہے یہ موجودہ دور کا سب سے جدید،پاور فل اور تیز ترین کمپیوٹر ہے یہ انتہائی intensiveپیچیدہ کلکولیشن کے
لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ
راکٹ اور جنگی جہازوں کے ڈیزائن اور کنٹرولنگ میں استعمال ہوتا ہے ۔ اس کے
علاوہ موسمی حالات جاننے اور نیو
کلئیر ریسرچ میں جہاں پر
پیچیدہ اور تیز ترین کلکولیشن کی ضرورت
ہوتی ہے وہاں پر استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں NUST نے ایک ScRECکے نام سے ایک سُپر کمپیوٹر بنایا ہے جو کہ "ریسرچ سنٹر فار ماڈلنگ اینڈ سمولیشن (RCMS) NUST میں انسٹال ہے اسکی سپیڈ 132 TFLOPS اور اس کی سٹوریج 21.6TB تک ہے سُپر کمپیوٹر کی سپیڈ (فلوٹنگ پوائینٹ آپریشن فی سکینڈ ) میں بیان کی
جاتی ہے ۔ پاکستان میں سُپر کمپیوٹر اٹامک
انرجی ریسرچ سنٹر،موسمی فورکاسٹنگ،گلوبل
ورمنگ،بیالوجیکل ریسرچ ،نیو کلئیر ریسرچ
اور ہوائی جہاز کی ڈیزائنٓنگ میں
استعمال ہو رہا ہے۔
16.پاکٹ کمپیوٹرز (Palmtop Computer)
یہ کمپیوٹر پورٹ ایبل ہوتے ہیں انکو سمال سائز کی وجہ سے
کسی بھی جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے ان میں ایک انٹرنل بیٹری ہوتی ہے جس سے
انکو پاور مہیا کی جاتی ہے ان کے خاص
آپریٹنگ سسٹم استعمال ہوتے ہیں ان میں
ڈیٹا مخصو ص پین۔ٹچ سکرین کے زریعے داخل کیا جاتا ہے ان کے اوپر سمال
سائز بٹن اور کیز بھی بنی ہوتی ہیں ۔انکے ساتھ ماؤ س اور کی بورڈ استعمال نہیں
ہوتا ہے ۔
17.لیپ ٹاپ کمپیوٹر۔
لیپ ٹاپ کمپیوٹر بھی
پورٹ ایبل کمپیوٹر ہوتا ہے جسکو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ موو کیا جا سکتا
ہے۔ ان میں آپریٹنگ سسٹم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح ہوتا ہے جدید لیپ ٹاپ
کمپیوٹرز میں فلاپی ڈرائیو،سی-ڈی روم،سی-ڈی روم رائٹر جیسی سہولیات بھی ہوتی ہیں اس کے علاوہ
کی بورڈ،یو ایس بی ڈیٹا کیبل کو کنیکٹ کیا
جا سکتا ہے یہ ایک طرح کا مکمل کمپیوٹر ہوتا ہے
اور سکرین بھی مختلف سائزوں میں لگی ہوتی ہے ۔یہ کافی مہنگے ہوتے ہیں انکی
انٹرنل بیٹری ہوتی ہے جسکو چارج بھی کیا
جا سکتا ہے اور لیپ ٹاپ کو ڈائریکٹ پاور چارجر کی مدد سے بھی آپریٹ کیا جا سکتا
ہے۔
Comments
Post a Comment